ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کاانتہائی شہرت یافتہ پروگرام
’بگ باس‘میں سنی لیون کے بعد ایک اور بالغوں کی فلموں کی اداکارہ کو لانے
کی تیاری کی جارہی ہے ۔بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز کا کہناہے کہ بگ باس کے
سیزن 9میں بالغوں کی فلموں کی لبنانی اداکارہ ’میا خلیفہ ‘کو لانے کی تیاری
شروع کر دی گئی ہے اور شو کے عملے کی جانب سے میاخلیفہ سے اس حوالے سے
رابطے بھی شروع کر دیئے گئے ہیں ۔بھارتی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ میا خلیفہ
نے بھی اس حوالے سے سرسری سی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بگ باس کے سیزن 5کی ’ٹی آر پی ‘دن بدن نیچے جارہی تھی جس پر سنی لیون کو پروگرام میں اچانک لانے کافیصلہ کیا گیا جس کے بعد بگ باس نے ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ۔سنی لیون بگ باس میں آنے کے بعد بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی آنکھوں کا تارا بن گئیں اور انہیں اسی دوران کئی بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے آفرز دی گئیں جسے انہوں نے فوری قبول کرلیا ۔
ذرائع کا کہناہے کہ سنی لیون کو پروگرام کے درمیان میں شو میں آئیں تھیں لیکن اگر یہ خبر درست ہے کہ میا خلیفہ بگ باس کے سیزن 9میں شرکت کریں گی تو یہاں ایک سوال اور بھی پیدا ہوتاہے کہ کیا میا خلیفہ شو کے آغاز سے ہی اس میں شرکت کریں گی یاسنی لیون کی طرح شو کے درمیان میں دھماکہ خیز اینٹری کریں گے ۔
0 comments:
Post a Comment