نئی دلی (نیوز ڈیسک) آج کل اچھے رشتوں کا ملنا کسی بڑے مسئلے سے کم نہیں
اور بعض لوگ تو رشتے کی تلاش کیلئے اخبار میں اشتہار بھی دے دیتے ہیں، مگر
اس طریقے کا ردعمل کس طرح کا ہوتا ہے، یہ جاننے کیلئے آپ کو اشتہار دینے کی
ضرورت نہیں بلکہ یہ ویڈیو دیکھ لیجئے جس میں ایک لڑکی کا رشتہ مانگنے والے
اپنی رنگ برنگی فرمائش کررہے ہیں۔
یہ ویڈیو ’پرینک باز‘ گروپ نے تیار کی ہے جنہوں نے اپنی ساتھی لڑکی کی شادی
کا اشتہار اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ میں دیا۔ اشتہار آتے ہی کالز کا تانتا
بندھ گیا۔ کوئی صاحب بھاری جہیز کے طلبگار نظر آئے، تو کسی نے کہا لڑکے کے
ایم بی اے کے اخراجات بھی لڑکی کو اٹھانے ہوں گے۔ کسی نے کھانے پکانے کے
متعلق سوالات کئے اور کوئی ملازمت چھوڑنے کا مطالبہ لے کر آیا۔ ایک صاحب نے
بتایا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کیلئے خوبصورت اور لمبے قد والی لڑکی کا
رشتہ چاہتے ہیں، مگر جب لڑکی نے پوچھا کہ آپ کے بھائی کا قد کتنا ہے تو
جواب ملا ”پانچ فٹ دو انچ۔“
0 comments:
Post a Comment