اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک,اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم جمعرات کو زمبابوے
روانہ ہو گی جہاں میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی 20اور تین ایک روزہ بین
الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔وکٹ کیپر سرفراز احمد فریضہ حج کی
ادائیگی کی وجہ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت نہیں کرینگے، قومی ٹیم 27 ستمبر
کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان
سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے
بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا
پہلا میچ یکم اکتوبر، دوسرا میچ 3 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو
کھیلا جائے گا۔
واضح رہے ٹی 20اور ون ڈے سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment