ads slot

Latest Posts:

پاکستان اور چین مل کر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے:راحیل شریف


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان اور چین مل کر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے پاک چین سپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے واریئر تھری نامی مشترکہ مشقوں کا جائزہ لیا جو کہ انسداد دہشتگردی آپریشن کیلئے کی گئیں ۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور آہنی ہے ،پاک چین کے درمیان ملٹری تعلقات ترقی کی نئی بلندیوں تک جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں ایس ایس جی کمانڈوز کا کردار قابل فخر ہے اور دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment