ads slot

Latest Posts:

وہ ایک قسم کے مر د جو خواتین کو حد سے زیادہ پسندآتے ہیں،سائنسدانوں نے راز کی بات بتا دی


سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ لمبی دوڑ کا شوق اختیار کرنے والے مرد خواتین کے لئے عام مردوں کی نسبت کہیں زیادہ دلکش ہوتے ہیں اور صنف مخالف کو مائل کرنے میں یہ واضح طور پر کامیاب رہتے ہیں۔
کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لمبی دوڑ کا رجحان رکھنے والے مردوں نے رحم مادر میں ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی زیادہ مقدار والے ماحول میں نشوونما پائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے نظام دوران خون کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے جبکہ سپرم کی مقدار اور جنسی تحریک بھی زیادہ ہوتی ہے ان مردوں کو خواتین دیگر مردوں پر جسمانی دلکشی میں فوقیت دیتی ہیں۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ڈینی لونگ مین کا کہنا ہے کہ خواتین ان مردوں کو بہتر اولادکے حصول کا ذریعہ بھی سمجھتی ہیں۔
 ان کا کہنا ہے کہ ان مردوں کے لئے خواتین کی پسندیدگی کی سادہ وجہ یہی ہے کہ یہ جسمانی طور پر چاق و چوبند اور زیادہ صحتمند نظر آتے ہیں جس کی بناءپر سمجھا جاتا ہے کہ یہ صحت مند اولاد پیدا کریں گے۔ ڈاکٹر لونگ مین کا کہنا ہے کہ ان کا مشورہ یہی ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ خواتین آپ کو پسند کریں تو دوڑ لگائیں۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment