ads slot

Latest Posts:

الطاف حسین کی ریحام خان کو ”دھوکہ“ دینے کی کوشش ناکام


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کئی بار الطاف حسین کی ”دوغلی“ پالیسی کا ذکر کرتے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے قائد کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں۔
الطاف حسین نے ریحام خان کیلئے ”منہ دکھائی“ کے طور پر سونے کا ہار تحفے میں دینے کا اعلان کیا جس کے بعد ایم کیو ایم رہنماﺅں نے اس کا اہتمام بھی کر لیا تاہم ”بھابھی“ نے یہ تحفہ نہ لیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان جیسا شوہر مل جائے تو کسی اور تحفے کی کیا ضرورت رہتی ہے؟ عمران خان نے بھی کہا تھا کہ اگر انہیں تحفہ دیا گیا تو وہ ضرور لیں گے اور یہ تحفہ شوکت خانم ہسپتال کو جائے گا تاہم جب دونوں کراچی پہنچے تو ہنگامے کے باعث ہار اپنی نئی مالکن کے پاس جانے کو ترستا ہی رہ گیا تاہم بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ ریحام خان کیلئے خریدار گیا ہار دراصل سونے کا نہیں بلکہ چاندی کا بنا ہے اور اس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے اس اقدام نے عمران خان کے خیالات کو مزید تقویت دے دی ہے اور انہیں یہ کہنے کیلئے ایک اور موقع مل گیا ہے کہ الطاف حسین کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment