مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے موبائل فونز پر میسنجر ایپلی کیشن
لانچ کرنے کے بعد اب نئی ویب سائٹ بھی لانچ کر دی ہے جو صرف اور صرف چیٹنگ
کیلئے استعمال ہو گی اور فیس بک استعمال کرنے والے افراد اس ویب سائٹ پر
اپنے فیس بک دوستوں کے ساتھ چیٹنگ، وائس اور ویڈیو کالنگ اور تصاویر بھیجنے
سمیت وہ تمام فیچرز استعمال کر سکتے ہیں جو فیس بک میں موجود چیٹنگ کے
دوران استعمال ہوتے ہیں۔
فیس بک کی جانب سے لانچ کی گئی ویب سائٹ www.messenger.com کو کمپیوٹر پر کسی بھی براﺅزر میں کھولا جا سکتا ہے اور فیس بک کیلئے استعمال ہونے والے لاگ ان اور پاسورڈ کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کرنے پر یہ خود ہی صارف کے تمام دوستوں کی معلومات اور فیس بک پر پہلے سے موجود چیٹ ہسٹری کو پڑھ لیتی ہے اور آپ وہیں سے چیٹنگ کا سلسلہ شروع کر سکتے ہیں جہاں سے چھوڑا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک اپنے میسجنگ سروس کو ایک اوپن پلیٹ فارم کا درجہ بھی دے چکا ہے اور اب ایپلی کیشنز بنانے والے افراد اس میسنجر کیلئے بھی مختلف ایپلی کیشنز بنا سکتے ہیں جو اس کے اندر ہی استعمال ہو سکیں گی۔ فیس بک نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ نئی ویب سائٹ کے جاری ہونے کے بعد فیس بک کی اصل ویب سائٹ پر چیٹنگ کی سہولت بند کر دی جائے گی یا نہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک کی جانب سے یہ قدم اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ مستقبل قریب میں فیس بک پر چیٹنگ کی سہولت ختم ہو جائے گی اور اس نئی ویب سائٹ کو ہی چیٹنگ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

0 comments:
Post a Comment