ads slot

Latest Posts:

پہلی ملاقات میں لڑکے اور لڑکیاں کون کون سے جھوٹ بولتے ہیں؟تحقیق کاروں نے پول کھول دیا


پیار کے متلاشی پہلی ملاقات میں بظاہر سچے جذبات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں لیکن ایک حالیہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کی اکثر باتیں جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں۔ پہلی ملاقات میں بولے جانے والے نمایاں ترین جھوٹ مندرجہ ذیل ہیں:
٭ خواتین سب سے اہم جھوٹ اپنی عمر کے بارے میں بولتی ہیں اور تقریباً 37 فیصد اپنی اصل عمر نہیں بتاتی ہیں جبکہ مرد سب سے زیادہ جھوٹ اپنی آمدنی کے بارے میں بولتے ہیں اور تقریباً 29 فیصد اپنی مالی حالت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔
٭ مردوں میں سے 18 فیصد اپنے سابقہ تعلقات یا معاشقوں کے بارے میں صاف جھوٹے بولتے ہیں جبکہ خواتین میں سے 14 فیصد پہلی ملاقات میں اپنے اصل نام کی بجائے کوئی اور نام بتادیتی ہیں۔
٭ پہلی ملاقات میں مردوں میں خود کو کاروباری شخصیت کے طور پر پیش کرنے کا رجحان نمایاں ترین ہے جبکہ خواتین عام طور پر خود کو تعلیم یا فیشن ڈیزائننگ کے شعبے سے متعلق بتاتی ہیں۔
٭ سروے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پہلی ملاقات میں ایک سے زائد مرتبہ فون کی طرف متوجہ ہونے والی خواتین 37 فیصد مردوں کو بہت بری لگتی ہیں۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment