گزشتہ ماہ جرمن ونگز ایئرلائن کا طیارہ تباہ کرنے والے خودکش پائلٹ کے
بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے اپنے تباہ کن منصوبے کو ممکن بنانے کے لئے
کپتان کی کافی میں پیشاب آور دوا ملائی۔
ڈسل
ڈوف پراسیکیوٹرز نے یہ معلومات معاون پائلٹ اینڈریئس لیوبیٹس کے کمپیوٹر
کے معائنے کے بعد حاصل کی ہیں جسے حادثے کے فوری بعد تحقیقاتی حکام نے قبضے
میں لے لیا تھا۔ اخبار ”دی مرر“ کے مطابق تحقیق کاروں کو شواہد ملے ہیں کہ
لیوبیٹس انٹرنیٹ پر ڈائی یوریٹک (پیشاب آور) ادویات کے بارے میں معلومات
تلاش کرتا رہا۔ ان ادویات کے استعمال سے پیشاب کی حاجت بڑھ جاتی ہے اور
معاون پائلٹ نے کپتان پیٹرک سونڈنہیمر کو کاک پٹ سے نکالنے کے لئے ڈائی
یوریٹیک ادویات کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔
کپتان پیٹرک کے کاک پٹ سے نکلنے پر معاون پائلٹ نے اس کے دروازے کو اندر سے لاک کرکے جہاز کو فرانس کے پہاڑوں میں گرا کر تباہ کردیا تھا اور اس حادثے میں 150 مسافر اور عملے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔
کپتان پیٹرک کے کاک پٹ سے نکلنے پر معاون پائلٹ نے اس کے دروازے کو اندر سے لاک کرکے جہاز کو فرانس کے پہاڑوں میں گرا کر تباہ کردیا تھا اور اس حادثے میں 150 مسافر اور عملے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔
0 comments:
Post a Comment