ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے قاتل صولت مرزا کے اہل خانہ آخری ملاقات کے
لیے مچھ جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ پھانسی کیخلاف نظرثانی کی اپیل پر سپریم
کورٹ نے فیصلہ کرلیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صولت مرز اسے آخری ملاقات کیلئے آنیوالوں میں اہلیہ ، بچے اور بھانجاشامل ہے جو کراچی سے کوئٹہ پہنچے تھے جہاں سے مچھ جیل پہنچے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ صولت مرز ا کو تین روز قبل کال کوٹھڑی میں منتقل کردیاگیاتھاجبکہ ڈاکٹربھی باقاعدگی سے اُن کامعائنہ کررہے ہیں ۔
اُدھر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کے جرم میں سزا موت پانے والے مجرم صولت مرزا کی نظرثانی اپیل پرسپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔چیف جسٹس ناصر الملک نے اپنے چیمبر میں صولت مرزا کی سزائے موت کی اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے صولت مرزا کی اپیل پر اعتراض لگایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ مجرم کی سزائے موت کی نظرثانی اپیل خارچ کرچکی ہے اس لئے عدالتی فیصلے پر دوبارہ نظرثانی نہیں کی جاسکتی۔
چیف جسٹس نے سماعت کے بعد رجسٹرار آفس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ صولت مرزا نے کے ای ایس ای کے سابق ایم ڈی کو قتل کرنے کے جرم میں 19 مارچ کو تختہ دار پر لٹکایا جانا ہے۔

0 comments:
Post a Comment