ads slot

Latest Posts:

اخراجات کی کمی ، کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے آدھے کھلاڑی شرکت سے محروم

Common Wealth Games in India

پاکستان میں کھیلوں کی تنظیموں کے مالی حالات سے توسبھی واقف ہیں ۔ حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے اکثرکھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے محروم رہ جاتے ہیں، ایسا ہی کچھ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ساتھ بھی ہوا جہاں اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

سیکرٹری پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن امجد بٹ کا کہناہے کہ کامن ویلتھ گیمزمیں شرکت کیلئے پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کو11 ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔ کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ 11 سے 16 اکتوبر تک بھارت میں ہوگی جس کیلئے بھارت نے پاکستان کی پوری ٹیم کیلئے ویزے جاری کیے ہیں لیکن سفری اخراجات کی وجہ سے پوری ٹیم نہیں بھیج سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ کم از کم 5 سے 6 کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز میں ضرور شریک ہوں۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment