ads slot

Latest Posts:

سعود ی خاتون کو شوق مہنگاپڑگیا، گھربربادکرابیٹھی


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی خاتون کو ناچنے کا شوق مہنگاپڑگیا ، گھر میں ٹی وی کے سامنے ناچتے دیکھ کرشوہرنے اسے فوری طورپر طلاق دیدی اور کہاکہ اس نے جوکچھ کیا یہ ناقابل معافی دھوکہ ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون باہر جانے کے لیے اپنے شوہر کی منتظر تھی اور اسی دوران اُس نے اپنا پسندیدہ میوزک چینل لگالیا اوراپنے کمرے میں ہی ٹی وی سیٹ کے سامنے ناچناشروع کردیا۔ خاوند نے اپنی بیوی کو ایسے چینل دیکھنے سے منع کررکھاتھالیکن وہ اس کی غیرموجودگی میں پھر بھی دیکھتی تھی اور مرد اس سے بالکل لاعلم رہا۔

خاتون نے سعودی اخبار’سدا‘ کو بتایاکہ مردنے اسے ہدایت کی تھی کہ صرف مذہبی اور معاشرتی چینل دیکھے جو وہ خود بھی دیکھتاہے، وہ جب ناچ رہی تھی تو اس کا خاوند گھر پہنچ گیا لیکن اونچی آواز کی وجہ سے اسے اپنے سابق شوہر کے گھرپہنچ آنے کا علم نہ ہوسکا، جیسے ہی اس نے ناچتے دیکھاتو اس کی منتیں نظرانداز کرتے ہوئے فوری طورپر طلاق دیدی اورکہاکہ اس نے اپنے مرد کی ہدایات کو نظرانداز کیاتاہم اخبار نے یہ واضح نہیں کیاکہ جوڑے کا تعلق سعودی عرب کے کس علاقے سے تھا۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment