جنوبی افریقہ کی جانب سے پریکٹس سیشن کے دوران ڈرون کیمرہ اڑانے پر بنگلہ
دیشی بورڈ میں کھلبلی مچ گئی، مہمان سائیڈ کو اس کے استعمال سے روک دیا
گیا۔ گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے ٹیکنیکل اینالسٹ نے ٹیم کی پریکٹس کا فضائی
جائزہ لینے کیلئے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے ڈرون کیمرہ فضا میں چھوڑا، چیف
کیوریٹرگامنی ڈی سلوا نے فوری طور پر بورڈ انتظامیہ کو آگاہ کیس جس سے وہاں
پر کھلبلی مچ گئی، وہ کافی حیران ہوئے اور فوری طور پر جنوبی افریقہ کو اس
کے استعمال سے روکتے ہوئے واضح کیا کہ ایسی چیزوں کے استعمال کی ملک میں
ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اجازت نہیں ہے۔
بعد ازاں جنوبی افریقی ٹیم
منیجرمحمد موسیٰ جی نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہاں پر ڈرون کیمروں
کے استعمال کی ممانعت اور یہ حساس معاملہ ہے، ہم اس پر بنگلہ دیشی فوج سے
بھی معذرت کرتے ہیں۔
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
0 comments:
Post a Comment