چینی صوبے سنکیانگ اور بھارت میں زلزلے نے زمین ہلاکر رکھ دی ، چین میں
تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔
مقامی میڈیا کے مطابق بھارت میں بھی انڈمان جزائر کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹرسکیل پر 5.8ریکارڈ کی گئی جبکہ سنکیانگ میں زلزلے کی شدت 6.4ریکارڈ ہوئی ۔
امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پشان کاو¿نٹی تھا اورزمین میں اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد کے ہلاک اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاہم بھارت سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
0 comments:
Post a Comment