بالی ووڈ حسینائیں اپنے حسن کے جلوے بڑی اسکرین پر بکھیرنے کے
بعد فلم بینوں کو جہاں متاثر کرتی ہیں اگر انہیں عام زندگی میں دیکھ لیا
جائے تو شاید فلم بین فلمیں دیکھنا ہی چھوڑ دیں۔
بڑے پردے پرحسن کے جلوے بکھیرنے والی بالی ووڈ حسیناؤں کو اگر کوئی
حقیققی زندگی میں دیکھ لے تو شاید وہ حیران اورپریشان ہوکرہی رہ جائے اور
ہم آپ کو بتارہے ہیں اُن 5 حسیناؤں کے بارے میں جن کے حسن کے چرچے زبان
زدعام ہیں لیکن حقیقت میں وہ قابل قبول صورت بھی نہیں دکھتیں۔
دپیکا پڈوکون
بالی ووڈ حسینہ دپیکا پڈوکون گزشتہ 2 سال سے 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں
کی فہرست میں نمبرون ہیں، اپنی آنکھوں، ہونٹوں اور چہرے کے نقوش سے دل کو
بھانے والی خوبرو اداکارہ کی ہر آنے والی فلم بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ
رہی ہے لیکن یہ خوبصورتی صرف بڑے پردے کی حد تک ہی محدود ہےاور میک اپ کے
بغیر موصوفہ کو دیکھا جائے تو گمان ہوتا ہے کہ اداکارہ نے توے سے کشتی کرنے
کی کوشش کی ہے یہی نہیں اداکارہ کی آنکھوں کے گرد پڑے گہرے سیاہ حلقے بھی
ان کی بناوٹی خوبصورتی کا جنازہ نکال دیتے ہیں۔
کرینہ کپور
بالی ووڈ کی 2015 کی سب سے مہنگی اداکارہ کرینہ کپور بھی اسکرین پر جلوے
بکھیریں تو فلم بینوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں اور اپنی پٹ پٹ
چلتی زبان سے جہاں وہ شائقین کو متاثر کرتی ہیں وہیں ان کے حسن کے چرچے بھی
عام ہیں، 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں میں دوسرا نمبر رکھنے والی کرینہ کی
ادکاری پر تو کوئی اعتراض نہیں کیا جاسکتا البتہ ان کے حسن پر سوالیہ نشان
ضرور اٹھ سکتے ہیں اور میک اپ کے بغیر اداکارہ کا حسن اس حد تک ہے کہ وہ
بازار میں بغیر میک اپ خریداری کے لئے نکلیں تو شائد دکاندار بھی انہیں نہ
پہچان پائیں۔
کترینہ کیف
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ جو کہ عام طور پر کیٹی کے نام سے جانی
جاتی ہیں وہ بھی ظاہری خوبصورتی کے اعتبار سے فلم انڈسٹری میں اپنا الگ
مقام رکھتی ہیں اور گزشتہ سال ہی انہیں خوبصورت ترین اداکاراؤں میں چوتھے
نمبر پر رکھا گیا تھا۔ اداکارہ کی حقیقی شکل و صورت پر بات کی جائے تو کیٹ
کے چہرے پر پڑنے والی جھریوں سے لگتا ہے کہ انہیں آئندہ فلم میں بڑی بی کا
کردار دیا جائے گا لیکن چہرے پر میک اپ چڑھتے ہی انہیں مرکزی کردار دینا
شاید مجبوری بن جاتا ہے۔
پریانکا چوپڑ
اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے بولڈ کرداروں کی وجہ سے بالی ووڈ
فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں اور اپنے حسن اور بولڈ کردار کے
مکسچر کی وجہ سے اتنی مقبول ہوئیں کہ 2013 کی مہنگی ترین اداکارہ ثابت
ہوئیں۔ چمکتی آنکھیں دمکتے ہونٹ اوررخصاروں کی لالی فلموں میں دپیکا کو
پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن پس پردہ یہی چمکتی آنکھیں
پھٹی ، دمکتے ہونٹ بھدے اور رخصاروں کی لالی گویا تامل ہیروئن کی کالک
میں ڈھل جاتی ہیں۔
انوشکا شرما
فلم ’’رب نے بنا دی جوڑی‘‘ سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں انٹری مارنے
والی اداکارہ انوشکا شرما بھی نہ صرف صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہیں
بلکہ سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی دسویں اداکارہ بھی ہیں۔ پرکشش
انداز کے ساتھ متاثر کن نقوش انوشکا شرما کو اسکرین پر نمایاں کرتے ہیں
لیکن اداکارہ نے خود کو مزید پرکشش بنانے کے لئے ہونٹوں کی سرجری کرائی جس
سے ان کی خوبصورتی تو نکھر کر سامنے آئی لیکن میک اپ کے بغیر ان کی یہی
خوبصورتی نظروں پر بھاری گزرتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment