بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی
چوپڑاجو اس وقت کوئی فلم نہیں کررہیں اس کے باوجود ان کے پاس فلموں میں کام
نہ کر نے کے باوجود بھی وقت نہیں ہے۔
پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے میں بالی ووڈ سے رخصت پر ہوں
جس دوران میں نے کئی ممالک کا سفر کیا پہلے میں امریکی ریاست میامی گئیء اس
کے بعد لندن اور پھر دبئی کا سفر کیا جب کہ دیگر ممالک بھی گئی جہاں مختلف
تقریبات اور تشہیری فلموں کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب صحافی کسی اداکارکے بارے میں کچھ اچھا لکھنا
چاہتے ہیں تولکھ دیتے ہیں کہ وہ ان دنوں سفرپرہے جو کسی بھی اداکار کے لیے
بہتر ہوتا ہےاورجب آپ کسی کی برائی بیان کرتے ہیں تو اسی بات کو دوسرا رنگ
دے دیتے ہیں اورکہتے ہیں کہ پرینتی خود کو بچانے یا اپنی خامیاں چھپانے کے
لیے سفر کررہی ہے۔
میرے لیے یہ سب نیا اور مضحکہ خیز ہے اور ایسا صرف اس لیے ہے کہ ابھی
میری کسی نئی فلم کا اعلان نہیں کیا جارہا۔ 26 سالہ اداکارہ نے کہا کہ چناب
گاندھی کی پیشکش نہیں کی گئی تومیں اس میں کام کرنے سے کس طرح انکار
کرسکتی ہوں ۔ مجھے اس وقت کسی بہترین اسکرپٹ کا انتظار ہے اور جیسے ہی ایسی
فلم ملکی فوراً حامی بھرلوں گی ۔
0 comments:
Post a Comment