ads slot

Latest Posts:

جلد کے دانوں سے چھٹکارا پانے کیلئے مفید قدرتی نسخے


جلد پر دانوں کی وجہ سے ہمارا چہرہ برا لگنے لگتا ہے اور اس سے چھٹکارے کے لئے ہم کئی طرح کی کریمیں استعمال کرنے لگتے ہیںجو بعض اوقات ہمارے لئے خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔آئیے آپ کو کیل اور مہاسوں سے بچنے کے لئے کچھ قدرتی طریقے بتاتے ہیں۔
 
رات کے وقت آئل کلینزنگ
آپ کو چاہیے کہ رات کو سونے سے قبل فیس واش استعمال کرنے کی بجائے چہرے کی کلینزنگ کسی آئل سے کریںکہ اس طرح آپ کے چہرے سے مٹی ختم ہوگی اورجلد صاف ہوجائے گی اور کیل مہاسے بھی نہیں بنیں گے۔

شہد کے ذریعے کلینزنگ
صبح کے وقت آدھ چمچ شہد لے کر اس سے چہرے کا مساج کریں۔اس طرح کی کلینزنگ سے چہرے کی جلد میں تازگی آنے کے ساتھ اس میں چکنائی اور خشکی دونوں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔

سیب کا سرکہ
آپ کو چاہیے کہ چہرے پر Apple Cider Vinegar کا استعمال کریں۔دو تہائیalcohol free which hazel اور ایک تہائی Apple Cider Vinegar لیں ۔انہیں ملا کر چہرے کا مساج کرنے سے کیل مہاسے ختم ہونے کےساتھ مزید نہیں بنتے۔

شہد،دارچینی اور جائفل
دار چینی اور جائفل کو پیس لیں اور اسے تھوڑے سے شہد میں ملا کر جار میں مکس کر لیں۔اس کے بعد اس مکسچر کو چہرے پر ماسک کی طرح لگا کر آدھ گھنٹے تک چھوڑ دیں۔کیل مہاسے غائب ہوجائیں گے اور ساتھ ہی چہرہ بھی تروتازہ ہوجائے گا۔

بیکنگ سوڈا
آپ کو چاہیے کہ بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملاکر اسے پیسٹ کو کیل مہاسوں پر لگائیں اور چند منٹ لگا رہنے کے بعد دھو لیں۔کوشش کریں کہ ایسا ہفتے میں ایک بار ضرور کیا جائے۔بیکنگ سوڈا میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جلد کی چکنائی کو کم کرتا ہے اور اس طرح کیل مہاسے نہیں بن پاتے۔

آلو کا استعمال
آپ چاہیں تو ایک آلو کاٹ کر اسے کیل مہاسوں پر آدھ گھنٹے تک رگڑیں کہ اس طرح چہرے پر جراثیم ختم ہوتے ہیں اور ساتھ ہی کیل مہاسوں کا بہترین علاج ہو پاتا ہے۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment