ads slot

Latest Posts:

ایران اور حزب اللہ نے حوثیوں کو عسکری تربیت دی،ریڈکراس کو عدن داخلے کی اجازت دیدی:سعودی ترجمان



سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف جاری”آپریشن فیصلہ کن طوفان“کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ نے حوثیوں کو عسکری تربیت دی تھی تاکہ وہ یمنیوں کو اذیت سے دوچار کرسکیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ایران نے حوثی ملیشیا کو لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیت دی تھی،وہ یمن کے جنوبی شہر عدن میں شہریوں اور ہسپتالوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں تاہم اب شہر میں صورت حال مستحکم ہے۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ اتحاد نے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کو عدن میں داخلے کے لیے اجازت نامے جاری کردیے ہیں اور اتحاد انسانی امدادی مشنزکے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔اس دوران ریڈ کراس کی ایک پرواز طبی عملے اور ادویہ کو لے کر دارالحکومت صنعا میں پہنچی ہے۔بریگیڈئیرجنرل احمد عسیری کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد ان ممالک سے رابطے میں ہے جو یمن میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو نکالنا چاہتے ہیں۔
ترجمان نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتحاد شہریوں کے جان ومال اور ڈھانچے کے تحفظ کے لیے ہوشیار اور چوکنا ہے،اس وقت ہمارا مقصد عدن کو بچانا ہے۔
نوٹ: یہاں یہ بھی واضح کردیں کہ ادارہ یمن کے اندر کی صورتحال سے متعلق کسی بھی  مسلک کے حق یا مخالفت  میں نہیں ، مختلف ذرائع سے موصول ہونیوالی اطلاعات یا بیانات کو قارئین کے لیے پیش کیا جاتاہے ۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment