ads slot

Latest Posts:

یمن تنازع: پارلیمنٹ کو ایک مشکل فیصلے کا سامنا




اسلام آباد: آج یمن بحران پر اس نکتہ نظر کے تحت غور وخوض کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہورہا ہے، کہ وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کی درخواست قبول کرتے ہوئے حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے کے لیے پاکستانی فوج روانہ کریں یا نہیں؟ اس ضمن میں ایک اہم پیش رفت یہ بھی ہوئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 7 مہینوں کے بائیکاٹ کے بعد اسمبلی میں واپس آگئی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ برس اگست میں 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپنے احتجاجی دھرنوں کے دوران اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اتوار کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی اہمیت میں مزید اضافہ کردے گا، جو ایک دور دراز ملک کی خانہ جنگی مین پاکستان کے کردار سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف 'یمن صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ' لینے کے لیے ایک تحریک پیش کی، جبکہ اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ یہ سیشن دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ حکومت بار بار یہ کہہ چکی ہے کہ ابھی تک یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوئے تو اس کا دفاع کیا جائے گا۔
جبکہ سعودی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی فورسز میں شامل دس سے زائد ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment