ads slot

Latest Posts:

Hospital-Themed Fashion Show Debuts On Indian Runway

آپ نے فیشن شو تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن فیشن کا ایسا انوکھا مظاہرہ شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔ یہ تصاویر انڈیا میں جاری ’ایمازون انڈیا فیشن ویک‘ کی ہیں جس میں ڈیزائنر راجیش پرتاب سنگھ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیلئے یہ انوکھا طریقہ اپنایا۔ پرتاب سنگھ کے خاندان کے زیادہ تر افراد ڈاکٹر ہیں لہٰذا ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ ان کا یہ شو ڈاکٹروں کو خراج تحسین ہے جو اپنی زندگی میں مسائل کے باوجود لوگوں کی زندگیاں بچانے میں لگے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند ماڈلز کے کپڑوں پر موجود ’پولکا ڈاٹس‘ خون کے قطروں کو ذہن میں رکھ کر بنائے گئے ہیں۔
شو کے دوران چند نرسیں کبھی بستر پر گرپڑتی یا ایسی حرکات کرتی نظر آئیں جیسے انہیں دورہ پڑ رہا ہو، اسی طرح ایک نے سر پر پٹی بھی باندھ رکھی تھی۔ ڈیزائنر کے مطابق اس کے ذریعے پیشے سے وابستہ لوگوں کی مشکلات دکھانے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ کہ ان تمام مشکلات کے باوجود بروقت پیشہ وارانہ رویہ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس فیشن ویک میں 100 سے زائد ڈیزائنررزکی جانب سے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی جائے گی۔







Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment