کینسر کے خوفناک مرض کا سن کر ہی دل دہل جاتا ہے اور اگر کوئی اس جان
لیوا مرض کی وجہ سے موت کے دہانے پر کھڑا ہو تو یقیناً اس کی ہمت جواب دے
جاتی ہے لیکن باہمت خاتون کینڈس میری نے یہ سب باتیں غلط ثابت کردی ہیں۔
انگلینڈ کی ہرٹفرڈ شائر کاﺅنٹی سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ کینڈس کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کا تھائیرائڈ کینسر گلے اور کمر سمیت جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے اور وہ اگر بہت خوش قسمت بھی ہوئی تو زیادہ سے زیادہ پانچ سال زندہ رہ سکے گی۔ کینسر کی 20 سے زیادہ رسولیاں نکالنے کے لئے ان کا تکلیف دہ آپریشن بھی کیا گیا لیکن پھر انہیں بتایا گیا کہ کیموتھیراپی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے تاکہ انہیں مزید چند سال زندہ رکھا جاسکے۔ کینڈس نے جب یہ خوفناک باتیں سنیں تو انہوں نے ایک ایسا فیصلہ کیا جسے سن کر ان کے عزیز واقارب کے علاوہ ڈاکٹر بھی ششدر رہ گئے۔

کینڈس نے ڈاکٹری علاج مکمل طور پر بند کردیا اور اس کے بعد پہلے تو اپنے شوہر سے چھٹکارا حاصل کیا اور اس کے بعد روزانہ تین عدد پائن ایپل اور ان کے علاوہ گریپ فروٹ، لیموں، سیب، کیوی اور کیلے کھانا شروع کردئیے۔ چھ ماہ بعد جب نیشنل آنکالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کیلیفورنیا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مارک سائمن نے ان کا معائنہ کیا تو وہ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ کینسر کا مکمل خاتمہ ہوچکا تھا۔ ڈاکٹر سائمن کہتے ہیں کہ کینڈس جو پھل استعمال کررہی ہیں ان میں کینسر کو ختم کرنے والی پروٹین برومیلین پائی جاتی ہے لیکن انہیں اس بات پر یقین نہیں آرہا کہ صرف ان پھلوں کے بکثرت استعمال سے کینسر ختم ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب کینڈس کا کہنا ہے کہ کینسر سے نجات کا اصل راز یہ ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی سے ہر مضر صحت چیز کو نکالنے کا فیصلہ کیا اور چونکہ وہ اپنے شوہر کو بھی اپنے لئے پریشانی اور تفکرات کا سبب سمجھتی تھیں اور اسے ایک زہریلی چیز سمجھتی تھیں اس لئے انہوں نے اسے بھی اپنی زندگی سے نکال دیا، جبکہ پھلوں کا استعمال اضافی نسخہ تھا۔ کینڈس کے طریقہ علاج کا کچھ حصہ انتہائی متنازع ہے لیکن وہ کہتی ہیں کہ یہ کینسر کے خاتمے کی بنیادی وجہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment