ads slot

Latest Posts:

خیبرپختونخواہ میں عوام نے گرڈ سٹیشن پر قبضہ کرلیا، بجلی بند



خیبرپختونخواہ کے مکینوں نے دلہ زاک روڈ پر واقع گرڈ سٹیشن پر قبضہ کرلیا اور دیگر علاقوں کی بجلی بھی معطل کردی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں 22,22گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریزہوگیا اور دلہ زاک روڈ پر واقع گرڈ سٹیشن کا گھیراﺅ کرلیا اور بعدمیں اکٹھے ہوکر دھاوابول دیا، عملے کو یرغمال بنا کر گرڈ سٹیشن کا کنٹرول حاصل کرلیا اور اردگردکے علاقوں کی بجلی بند کردی جس کے بعد دلہ زاک روڈ، پہاڑی پورہ ، گلوزئی ، محمد زئی ، وڈپگہ اور گل بیلہ کے علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ۔
مظاہرین کاکہناتھاکہ صوبائی یا وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات ہونے تک وہ قبضہ نہیں چھوڑیں گے جبکہ پولیس طلب کرلی گئی ہے ۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment