ads slot

Latest Posts:

یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت پر وزیر مملکت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ، وی کے سنگھ نے بھی پیشکش کر دی



سابق بھارتی جنرل وی کے سنگھ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کے بعد بھارتی سیاسی جماعت کانگریس نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ان سے وزیر مملکت کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔بھارتی سیاسی جماعتوں اور میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی تقریب میں ان کے اور حریت رہنماﺅں کی شرکت پر غلط انداز میں شور مچایا جا رہا ہے جبکہ تنقید کرنے والوں نے ان کے ساتھ ساتھ کشمیری رہنماﺅں کی شرکت کو بھی تنقید کا حصہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حریت رہنماءیوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے پچھلے 20 سال سے پاکستانی ہائی کمیشن آتے ہیں جبکہ انہوں نے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والوں سے خود کہا کہ وہ اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment