ads slot

Latest Posts:

یوٹیوب نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے اہم فیچرز متعارف کرا دیئے

youtube introduces new features for android smart phones

مشہور ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز پر موجود ایپلی کیشن میں 2 نئے اور اہم فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں۔یوٹیوب کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ”ویڈیو ٹرمنگ“ اور ”اِن لائن ویڈیو پریویو“ فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔

وہ حضرات جو سمارٹ فونز کو استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں اب ویڈیو ٹرمنگ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس ویڈیو میں موجود زائد مواد کو ختم کر سکتے ہیں جبکہ اس دوران ایپلی کیشن کے اندر ہی ویڈیو کا پر یویو بھی دیکھایا جاتا ہے جس سے یہ دیکھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو جاتی ہے کہ درحقیقت ویڈیو میں سے کون سا حصہ کاٹا گیا ہے اور باقی کیا بچا ہے۔ واضح رہے کہ یوٹیوب صارفین کی جانب سے ان فیچرز کو شامل کرنے کیلئے پرزور اصرار کیا جا رہا ہے اور بالآخر یوٹیوب نے صارفین کی ضرورت کو بھانپ کر یہ فیچرز فراہم کر ہی دیئے ہیں۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment