آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر لوک سبھا کے ممبر اسد الدین اویسی
اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے درمیان گزشتہ ایک سال سے جاری لڑائی نے
ایک نیا موڑ لیا ہے، اسد الدین نے اب سلمان خان کو شرابی قرار دیتے ہوئے
کہا ہے کہ سلمان خان اپنی جان بچانے کیلئے ہِٹ اینڈ رن کیس میں جان بوجھ کر
اپنے ڈرائیور کو پھنسا رہے ہیں۔
ممبئی میں گفتگو کرتے ہوئے اسد الدین نے سلمان خان کو بیوڑا یعنی عادی شرابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ بیوڑا اپنے ڈرائیور کو پھنسا رہا ہے حالانکہ حادثے کے وقت گاڑی وہ خود چلا رہا تھا اور اسی نے لوگوں کو اپنی گاڑی کے نیچے کچلاتاہم اسد الدین کی طرف سے اس نئے حملے کا ابھی تک سلمان خان کی طرف سے کوئی جواب سامنے آسکا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق سلمان خان اور اسد الدین کے درمیان لڑائی گزشتہ سال تب شروع ہوئی جب سلمان خان نے بی جے پی کی انتخابی مہم میں شرکت کی اور نریندر مودی کی حمایت میں بیان دیا۔ انہوں نے بی جے پی کی ریلی میں نریندر مودی کے ساتھ ٹرک پر کھڑے ہو کر لوگوں سے خطاب بھی کیا۔ اسد الدین اویسی اور ان کی جماعت مودی اور بی جے پی کے سخت خلاف ہے اور نریندر مودی کو 2002ء میں گجرات میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار قرار دیتی ہے۔

0 comments:
Post a Comment