ads slot

Latest Posts:

گوگل نے موبائل کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا،صارفین کو زبردست خوشخبر ی سنا دی - Google's mobile network could offer free international 'roaming'


موبائل فون کمپنیوں کے رومنگ چارجز سے پریشان صارفین کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی ہے کیونکہ گوگل اپنے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر میں بغیر کسی اضافی خرچے کے کالز، میسجز اور ڈیٹا سروسز کی خدمات فراہم کرے گا۔
گوگل کی طرف سے اس کے اپنے موبائل نیٹ ورک کا اعلان 2 ماہ قبل کیا جا چکا ہے اور اب یہ کمپنی تھری نیٹ ورک کی مالک کمپنی سے مذاکرات کررہی ہے تاکہ صارفین کو دنیا بھر میں بغیر رومنگ چارجز کے موبائل فون سروسز فراہم کی جاسکیں۔ گوگل دنیا بھر میں موبائل فون کمپنیوں سے تھری جی اور فور جی نیٹ ورکس کی رسائی ہول سیل قیمت میں خریدے گا اور پھر صارفین اس رسائی کو اپنی کالز، میسجز اور ڈیٹا سروسز کے لئے استعمال کرسکیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ سروس موبائل فون صارفین کے اخراجات میں نمایاں کمی کا باعث بنے گی۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment