ads slot

Latest Posts:

جیت کا عزم لئے قومی کر کٹ ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی، سینئر زکی کمی محسوس ہوگی: اظہرعلی


جیت کا عزم لیے قومی کرکٹ ٹیم شیڈول دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے ۔ روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ہوم گراﺅنڈ پر بنگلہ دیشی ٹیم خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،ٹیم میں سنئیر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی،ٹیم بہترین تیاری کے ساتھ بنگلہ دیش جا رہی ہے اور اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں اپنی خامیوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں نئے کھلاڑی ہیں ہم مل جل کھیلیں گے، ٹیم میں سنئیر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی لیکن نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ہے۔بنگلادیش کی ٹیم آسان حریف ثابت نہیں ہوگی پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف ریکارڈ بہت اچھا ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ اس بار بھی ریکارڈ خراب نہ ہو۔ بنگلہ دیشی ٹیم میں شکیب الحسن، تمیم اقبال، محموداللہ، روبیل حسین اور تسکین احمد جیسے اچھے کھلاڑی ہیں اس لئے یہ ٹیم سخت مقابلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم پہلے غیر ملکی دورہ پر بنگلہ دیش پہنچی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کیخلاف  تین ون ڈے ، ایک ٹی ٹوئِنٹی اور دو ٹیسٹ کھیلیں گے،28روزہ دورے پر پاکستان ٹیم پہلا ایک روزہ میچ 17اپریل کو میر پور میں کھیلے گی۔دورہ بنگلادیش پر روانہ ہونے والی پاکستانی ٹیم بیشتر نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ٹیم میں کپتان اظہر علی، نائب کپتان سرفراز احمد، محمد رضوان، فواد عالم، اسدشفیق، وہاب ریاض، راحت علی، جنید خان، یاسرشاہ شامل ہیں، جبکہ ایکشن پر پابندی کے بعد باو¿لنگ کلیئر کرنے والے سعید اجمل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment