ads slot

Latest Posts:

الطاف حسین اپنی شکست سے ڈر رہے ہیں ، انہیں ووٹر کھو جانے کا خوف ہے : عمران خان



پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 246 میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اپنی شکست سے ڈر رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ الطاف حسین کے سٹائل کی جمہوریت صرف کراچی میں دیکھی ہے اور ایسے لگ رہا ہے جیسے انہیں اپنے ووٹرز کے کھو جانے کا خوف پیدا ہو گیا ہے۔تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے درمیان تصادم کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ الطاف حسین اور ان کے غنڈوں کی اس حرکت پر مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے حوصلے اس طرح کی حرکات سے پست نہیں ہوں گے اور نہ ہی وہ ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرائیں گے۔انہوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور جرمنی کی نازی پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے ، دونوں جماعتیں ایک ہی جیسی ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک کراچی کے لوگوں کو ایم کیو ایم سے آزاد کروائے گی اور ان کے تمام مسائل حل کرے گی۔
Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment