آپ نے کم کھانا کھاکر یا دیگر طریقوں سے وزن کم کرنے کا تو ضرور سنا ہوگا
لیکن آج ہم آپ کو مختلف چیزوں کو سونگھ کر وزن کم کرنے کا طریقہ بتائیں
گے۔
زیتون کا تیل
جرمن ریسرچ سینٹر کی جانب سے کی گئی تحقیق میں مختلف لوگوں کو دہی میں ایک خاص قسم کی خوشبو ڈال کر دی گئی جبکہ ایک اور گروہ کو سادہ دہی دی گئی۔جن لوگوں کو خوشبو والی دہی دی گئی ان کے خون کا شوگر لیول کم سطح پر رہا ہے جس سے وزن کم ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کے تیل میں ایسے خوشبویات ہوتی ہیں جن سے وزن کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔
لہسن
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تیز مصالحے والی غذاﺅں میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ آ پ کو چھوٹے نوالے لینے پر مجبور کرتی ہیں اور لہسن میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ کھانے کو تیز بناتا ہے اور اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
سبز سیب اور کیلے
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جن کا وزن زیادہ تھا کو تیز بھوک میں سبز سیب اور کیلے سونگھنے کو دئیے گئے اور ان کے وزن میں کمی دیکھی گئی جبکہ جن لوگوں نے یہ پھل نہیں سونگھیں ان کا وزن کم نہ ہوا۔اگر آپ کے پاس یہ چیزین دستیاب نہ ہوں تو آپ وینیلا اور پودینہ بھی سونگھ سکتے ہیں۔
سونف
رپورٹ کے مطابق اگر آپ کو بھوک لگے تو تھوڑی سی سونف لے کر
بھون لیں اور اس کی خوشبو لینے سے بھوک کم ہو جاتی ہے جس سے وزن کم کرنے
میں مدد ملتی ہے۔
گریپ فروٹ
وٹامن سی سے بھرپور اس پھل میں یہ خاصیت موجود ہے کہ اگر کھانے سے پہلے اسے سونگھ لیا جائے تو بھوک کم ہو جاتی ہے۔یونیورسٹی آف اوساکا جاپان کی تحقیق میں بھوکے چوہوں کو 15منٹ تک گریپ فروٹ کاتیل سونگھایا گیا اور ان کی بھوک میں کمی دیکھی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پھل میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جگر کے خامروں کے ذریعے بھوک کو کم کرتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment