امریکی ڈالر سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کو جیل
انتظامیہ کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول اور ان کی پسند کا کھانا فراہم
کرنے کی تردید کر دی گئی ہے۔اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ ملک مشتاق اعوان نے
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ایان علی کو کوئی وی آئی پی
پروٹوکول نہیں دیا جا رہا جبکہ وہ خواتین کی بیرک میں قید ہیں۔ملک مشتاق
اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ایان علی کو جیل میں کوئی سپیشل کھانا فراہم
نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے بھی وہی کھانا کھایا ہے جو جیل کے باقی قیدیوں
کو مہیا کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کی ہے کہ کل سے ایان علی کو ابھی
تک کوئی بھی ملنے نہیں آیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا
ہے کہ ماڈل ایان علی کو خصوصی پروٹوکول دیا جا رہا ہے جبکہ ڈپٹی سپرٹنڈنٹ
جیل کے کمرے میں پاکستان اور آئر لینڈ کا میچ بھی دکھایا گیا ہے۔
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
0 comments:
Post a Comment