ads slot

Latest Posts:

نائن زیرو پر چھاپہ ،ایم کیوایم کا تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ ،حکومت نے یقین دہانی کرادی

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما آصف حسنین نے وزیر داخلہ چوہدر ی نثار سے ایم کیو ایم کے دفتر نائن زیرو پر چھاپہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا جس پر چوہدری نثار نے یقین دہانی کرائی کہ جہاں بھی کمیشن یا کمیٹی کی گنجائش ہو گی دیکھ رہے ہیں ۔قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران آصف حسنین نے چوہدری نثار سے سوالات کرتے ہوئے کہاکہ اگر کو ئی بھی غلط کر رہاہو تو چاہے وہ کسی بھی جماعت سے ہو اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے لیکن ایم کیوایم کے رد عمل کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم فوج کے خلاف ہیں ،کراچی میں صورتحال اس وقت تشویشناک ہے ۔آصف حسنین نے کہا کہ نائن زیروپر چھاپہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عوامی نمائندوں کو دیوار کے ساتھ لگا کر کھڑا کیا گیا اور عورتوں کو گالیاں دی گئیں اور کارکنوں کو جنگی قیدیوں کی طرح لے جایا گیا ۔اس کے جواب میں چوہدری نثا ر نے آصف حسنین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ کمیٹی یا کمیشن کی جہاں بھی گنجائش ہو گی دیکھ رہے ہیں اور حکومت کسی بھی پارٹی کو دیوار سے نہیں لگارہی ،مجر م چاہے ن لیگ میں ہو یا ایم کیوایم میں وہ مجرم ہے ۔چوہدری نثار نے کہاکہ آصف حسنین نے جو اعتراضات اٹھائے ہیں ان کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔

Share on Google Plus

About Unknown

Information and Knowledge offers information regarding Health and Fitness, Science, Sports, Information Technology, Entertainment, Jobs, Videos and much more.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment